بارہ بنکی (نامہ نگار)مسولی تھانہ علاقہ کے بدی پوروا گاؤں میں ایک شادی شدہ عورت نے پھانسی لگاکر اپنے دوسالہ بیٹے کے ساتھ خود کشی کرلی۔ موصولہ خبر کے مطابق سمن اہلیہ پرمود (۲۹)نے اپنے دوسالہ بیٹے کے ساتھ ساڑی کا پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔ خودکشی کے دوران عورت گھر پر تنہا تھی۔ عورت کا شوہر اور اس کی والدہ کام پر گئے ہوئے تھے۔ پولیس نے اس معاملہ میں فی الحال کچھ کہنے سے انکار کردیاہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی اس بارے میں کچھ کہنے کی بات کہی۔