گورکھپور (نامہ نگار)کمپیئر گنج علاقہ میں عورت کا قتل اس کے عاشق نے ہی کیا تھا۔ ایس ایس پی نے واردات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اشوک بچپن سے ہی شیلا کا شناسائی تھا۔ شادی کے بعد بھی وہ اس کی سسرال جاتا رہتا تھا۔زمین خریدنے کے لئے شیلا نے اشوک کو
تقریبا تیس ہزار روپئے دیئے تھے۔زمین نہ لینے کے بعد شیلا اشوک سے روپئے واپس کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔رقم ادانہ کرنے کے لئے اس نے اپنے دوست کی مدد سے شیلا کا قتل کردیا۔ایس پی آر اے ڈاکٹر ایس چنپا نے پولیس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قتل کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ۲۲جنوری کی رات کمپیئر گنج کے محمد پور گاؤں کے قریب سڑک کے کنارہ ایک عورت کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ لاش کے قریب دو سال کا بچہ لاش کے پاس بیٹھا ہواتھا۔ شیلا کو گولی مار کر قتل کیا گیاتھا۔ لاش کی شناخت گلریہا بنرہا کی شیلا دیوی کے طور پر کی گئی۔ جانچ میں معلوم ہوا کہ خاتون اپنے مائیکہ کے ایک شناسا کے ساتھ باہر گئی تھی۔ محدی پور میں زمین خریدنے کے لئے پپو عرف درگیش اور اشوک کو تیس ہزار روپئے شیلا نے دیئے تھے۔مذکورہ روپئے خرچ کرنے کے بعد شیلا مسلسل روپئے کا مطالبہ اشوک سے کررہی تھی۔ ۲۱جنوری کو دونوں نے شیلا کو بلایا ۔ شیلاکو سسرال کے سے موٹر سائیکل پر بٹھا کر اشوک چلا آیا ۔ راستہ میں اشوک اور اس کے دوست نے گولی مارکر شیلا کو قتل کردیا۔ شیلا کے بھائی دیپ چندر کی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پستول ، موبائل اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ اشوک اور پپو کے خلاف چوری ، عصمت دری اور اغوا کا مقدمہ درج ہے۔ بنرہا گاؤں کے لوگوں نے پردہ فاش کرنے والے تھانہ انچارج کمپیئر گنج چوکی رام یادو اور پوری ٹیم کو اپنی طرف سے پچاس ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا۔ ایس ایس پی نے بھی ٹیم کو پانچ ہزار روپئے کے انعام دینے کا اعلان کیا۔