لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ایس بی آئی میں کلرک کی بھرتی کے امتحان کے دوران ایک امیدوار کی جگہ امتحان دے رہے منابھائی کو بینک کے افسران اور انسٹی ٹیوٹ کے مالک نے پکڑ لیا۔ تفتیش کے بعد ان لوگوں نے اس کو حضرت گنج پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کے پاس امید وار کے جو دستاویز ملے ہیں اس پر فریبی کے فوٹو لگے تھے ۔ سی او حضرت گنج شریواستو نے بتایا کہی اتوار کو بھارتیہ اسٹیٹ بینک میں کلرک کی بھرتی کیلئے دھن کامپلکس اشوک مارگ واقع کاسمو فاؤنڈیشن میں امتحان ہو رہا تھا۔ اس امتحان کو ٹی سی ایس نام کی ایک کمپنی کرا رہی تھی۔ امتحان صبح ساڑھے ۹ بجے سے گیارہ بجے کے درمیان تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ امتحان کے دوران بینک افسر کو امتحان دے رہے ایک نوجوان پر شک ہوا۔ پولیس نے جب اس کے دستاویز چیک کئے تو پتہ چلاکہ اصل میں ملزم گورکھپور کے امیش کمار نام کے ایک امیدوار کا امتحان دے رہا تھا۔ ملزم کے پاس امیدوار کے ڈرائیونگ لائسنس پر لگی اس کی فوٹو اور اے ٹی ایم کارڈ ملا ہے۔تفتیش کے بعد ان لوگوں نے ملزم سنگھ کو حضرت گنج پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس معاملہ میں کاسمو فاؤنڈیشن کے مالک روہت بھیمس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔