اجین:اجین میں اس صدی کے دوسر ے سنہستھ کمبھ کے دوسرے شاہی اشنان کے موقع پر آج صبح اکھاڑوں کے سادھو سنتوں کے ساتھ لاکھوں عقیدت مندوں نے بھی شپرا ندی میں ڈبکی لگائی۔سرکاری ذرائع کے مطابق شپرا ندی پر بنائے گئے نو کلومیٹر علاقہ کے گھاٹوں پر صبح سات بجے تک چالیس لاکھ لوگوں نے اشنان کیا۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان پنچ دشنام جونا اکھاڑا اور اگنی اکھاڑہ اپنے مقررہ وقت صبح چاربجے اکھاڑہ گھاٹ پر پہنچے اور اشنان کیا اور پانچ بجے اپنی چھاونی کی طرف لوٹ گئے ۔دیگر اکھاڑوں نے بھی اپنے اپنے مقررہ گھاٹوں پر اشنا ن کیا ۔