ویلنگٹن۔جمی نشام اور نوجوان بلے باز ٹام لتھام کو ہندوستان کے خلاف جمعے سے شروع ہورہے دوسرے کر کٹ ٹسٹ کے لئے نیوزی لینڈ کی تیرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ نشام اور لتھا م کو جیسی رائیڈر اور ڈگ بریسویل کی جگہ ٹیم میں رکھا گیا ہے ،۔جنہیں پہلے ٹسٹ سے قبل دیر رات میں شراب پی کر جھگڑنے کی وجہ سے ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا ۔ لتھا م کو رائیڈر کی جگہ ملی ہے ۔ جبک
ہ شنام کو پہلی بار نیوزی لینڈ ٹیم میں کھیلنے کا مو قع ملے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف عالمی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری حاصل کرنا ہے۔
ایک درجہ ترقی اور بھارت کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لیے ٹیم کو آخری ٹیسٹ میں تینوں شعبوں پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم بولرز با صلاحیت ہیں امید ہے کہ وہ بھارتی بیٹسمینوں کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی قابو کر لیں گے۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 14 فروری کو شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بھارت کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور بھارت کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کو مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف دوسرے آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں زیادرہ تر وکٹیں باؤنسی ہیں اور بھارت کے مقابلے میں ہمارے بولرز کیلئے زیادہ موزوں ہیں تاہم میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہو گا۔