غازی آباد:غازی آباد کے فرید نگر میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران لاو¿ڈاسپیکر کے استعمال کو لیکر دو فرقہ کے درمیان ہوئے مبینہ ٹکراو¿ کے سلسلے میں پولیس نے آج ۲۳ ملزمین سمیت ۳۰۰لوگوں پر مقدمہ درج کیاہے ۔ پولیس نے بتایاکہ ۳۰۰ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے جس میں ۲۳ ملزمین کی شناخت ہوچکی ہے ۔ معاملہ میں مبینہ طورسے شامل ان ملزمین کو پکڑنے کےلئے کوشش جاری ہے ۔ مودی نگر سے ۸ کلومیٹر کی دوری پر واقع فرید نگر میں کل شام ہوئے اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم سے کم پانچ لوگ زخمی ہوگئے بعد میں نامعلوم لوگوں نے ایک صراف کی دکان بھی لوٹ لی جس کے بعد وہاں کشیدگی پھیل گئی ۔ پولیس نے بتایاکہ ایک مذہبی مکان پر رسومات کو پورا کئے جانے کے دوران دیگر فرقہ کے لوگوں نے جب لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر اعتراض کیا تبھی یہ واردات ہوئی ۔ یہ مقام دوسرے فرقہ کے لوگوں کی عبادت گاہ کے پاس ہی تھا ۔انہوں نے کہاکہ تنازعہ کے سبب ہی دونوں فرقوں کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ واردات میں تقریباً ۵افراد زخمی ہوئے اور ایک پولیس اہلکار کو بھی چوٹ لگی ۔