مظفر نگر:دولڑکوںکے ذریعہ مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کے سبب دوفریقین کے درمیان ہوئے تصادم میں۱۱لوگ زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایاکہ واردات کل اس وقت ہوئی جب ایک مذہبی پروگرا م میں دولڑکوں نے ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کی کوشش کی ۔جس سے وہاں موجود دو گروہوں کے درمیان جھگڑاہوا۔دونوںگروہوںکے ذریعہ گولیاں اور لاٹھیاچلانے سے خواتین سمیت ۱۱لوگ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوںکو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ اور اس معاملہ میںدس لوگوںکے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے ۔ علاقے میںفورس تعیناتی کرکے سلامتی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔