بیروت: شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے وسطی شام کے حمص صوبہ میں ایک خانقاہ کو تباہ کردیا۔ اسکے ساتھ ہی آئی ایس نے یرغمال بنائے گئے عیسائیوں کو شمال مشرقی شام کے مضبوط گڑھ میں منتقل کردیا۔برطانیہ میں واقع سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ آئی ایس کے شدت پسندوں نے قریتین میں بلڈوزر سے خانقاہ کو منہدم کردیا۔ کچھ دن قبل آئی ایس نے یہاں سے 230 لوگوں کو اغوا کرلیا تھا جن میں کئی عیسائی خاندان شامل تھے ۔یرغمال بنائے گئے 48 لوگوں کو آئی ایس نے چھوڑ دیا تھا جبکہ 110 لوگوں کو رقہ صوبے میں منتقل کردیا گیا جوکہ آئی ایس کا مضبوط گڑھ ہے ۔