نئی دہلی۔ ہاکی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں مقام پر آنے والی انڈین مردہاکی ٹیم کی نظریں اب گلاسگو میں 23 جولائی سے شروع ہونے والے دولت مشترکہ کھیل پر ہے۔ انڈین مرد ہاکی ٹیم کے کپتان اور چیف کوچ ٹیری والش کی طرف دیکھ رہے ہے اور دولت مشترکہ کھیلوں کو لے کر حوصلہ افزاہے۔والش نے کہادولت مشترکہ کھیلوں میں ہمارا مقصد ہر میچ میں عالمی سطح کا کھیل دکھانے کا ہوگا ۔ والش نے کہاٹیم اور میرے لئے کوئی خاص معیار نہیں ہے۔بس ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے یہیں سب سے زیادہ اہم ہے۔ہم نے ہاکی کے ہر علاقے
میں کام کیا ہے اور ہمارا مقصد ٹاپ 2 میں اپنی جگہ بنانا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ بہتر کارکردگی کیلئے ٹیم کو ہر دن کو بہتر بنانے چاہیے۔سنگھ نے کہاٹیم نے عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا اوراب دولت مشترکہ کھیلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید ہے۔ہمارے پاس نوجوان کھلاڑی ہے جو کافی تجربہ کار نہیں ہے لیکن اچھا کھیل رہے ہے۔ گزشتہ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہم نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اس بار ہمارا مقصد طلائی تمغہ جیتنا ہے ۔ ہندوستانی کپتان نے کہافی الحال ابھی ہم پہلے میچ پردھیان مرکوز کر رہے ہے اور پھر ٹورنامنٹ میں ہر میچ کے بعد آگے بڈھیں گے۔ ٹیم فٹ ہے اور اپنا بہترین دینے کیلئے تیار ہے۔ایشیائی کھیلوں میں بھی ٹیم شاندار کارکردگی کرے گی اور فاتح کی طرح ابھرے گی ۔