لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ حضرت گنج علاقہ میں پرائیوٹ کمپنی ملازم نے پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی اس نے خود کشی کیوں کی اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہیں بنتھرا علاقہ میں ایک مزدور نے بھی پھانسی لگاکر خود کشی کی۔ حضرت گنج کے سکندر نگر لکشمن میلہ میدان کے سامنے چوبیس سالہ رنکو یادو رہتا تھا۔ رنکو دہلی میں پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ دیوالی کے موقع پر وہ اپنے گھر آیاتھا ۔سنیچر کی شب رنکو نے اپنے گھر میں پھانسی لگالی۔ رنکو پھندے سے لٹکتا ہوا دیکھ کر پڑوسی مہیش کمار اس کو علاج کیلئے سول اسپتال لیکر پہنچا جہاں ڈاکٹر
وںنے اس کومردہ قرار دے دیا۔ رنکو نے کود کشی کیوںکی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔وہیں بنتھرا کے رام چورا گاؤں کے رہنے والے مزدور چوبیس سالہ جتیندر نے آج صبح گاؤںکے باہر لگے سرکاری ٹیوب ویل کے پاس درخت میں رسی کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی بنتھرا پولیس نے تفتیش کر کے جتیندر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ جتیندر ۸ دن قبل اپنی بیوی سونی کے سہرا مئو واقع سسرال گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جتیندر نے گھریلو چپقلش سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔ جتیندر کی ایک سال پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔