لکھنؤ:حسن گنج علاقے میں گزشتہ رات چوروں نے ایک جنرل اسٹور کی دوکان میں نقب لگا کر ہزاروں روپئے کے سامان پر ہاتھ صاف کر دیا ۔چور دوکان میں رکھے ہوئے نقد روپئے بھی اٹھا لے گئے اس معاملے میں حسن گنج کوتوالی میں دوکاندار نے چوری کی رپورٹ در ج کرادی ہے ۔حسن گنج کے نرالا نگر کے رہنے والے پرمود کمار اگروال کی ڈالی گنج یکہ اسٹینڈ کے پاس جنرل اسٹور کی دوکان ہے جس میں نقب لگا کر چوروں نے وہاں رکھا غلہ اٹھالیا ۔دوکاندار کے مطابق اس میں چالیس ہزار روپئے رکھے ہوئے تھے صبح چوری کے بارے میں معلوم ہونے پر دوکاندار نے رپورٹ درج کرائی ۔