کانپور : منگل کو بجلی افسر کے گھر میں گھنسے چوروں نے تقریباً دس لاکھ کا مال چرالیا تو وہیں گزشتہ دنوں ریل بازار میں وکیل کے گھر میں ۱۱لاکھ کی چوری کا بھی پولیس انکشاف نہیں کرسکی ۔ واضح ہوکہ گووند نگر دبولی کے رہنے والے سدھیر کمار کے کیسا میں کلرک کے عہدے پر تعینات ہے ۔ دیر رات گھر میں بجلی نہ ہونے کا فائدہ چور اٹھاتے ہوئے بالکنی کے راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور کمرے میں الماری توڑ کر نقد روپئے زیورات سمیت دس لاکھ روپئے کی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب ریل بازار تھانہ میں رہنے والے وکیل منوج کے گھر پر بھی کنبہ والوں کو بے ہوش کرکے الماری کا لاکر توڑ کر ۱۱ لاکھ روپئے چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ معاملہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ۔