لکھنؤ (نامہ نگار)صوبائی حکومت نے آج آئی پی ایس کے دوافسران کا تبادلہ کردیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق اعظم گڑھ علاقہ میں تعینات ڈی آئی جی رام کمار کو ڈی جی پی انتظامیہ صدر دفتر پولیس ڈی جی پی لکھنؤ بھیج دیا گیاہے۔ ایل وی اینٹنی دیوکمار ڈی جی پی الہ آباد زون کو الہ آباد ڈی جی پی ریلوے کے عہدہ پر بھیج دیا گیاہے۔ تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی جی پی الہ آباد ژون کے منصب پربرقرار پہلے کی طرح تعینات کیا گیاہے۔