بہرائچ۔ (وارتا)۔ اترپردیش میں بہرائچ کے خیری گھاٹ علاقہ میں گھریلو تنازعہ کے سبب ایک خاتون نے آج اپنے دو بچوں کے ساتھ ندی میں کود کر خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تگڑا پنجر کے رہنے والے کپل دیو ورما اور اس کی بیوی سریتا میں اکثر تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔ اس سے عاجز آکر تیس سالہ سریتا نے اپنے دو بچوں دس سالہ شیوانی اور چار سالہ سدھانشو کے ساتھ گاؤں کے نزدیک بہنے والی ندی میں کود کر خود کشی کر لی۔ تینوں لاشیں ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہیں۔ غوطہ خور لاشوں کو تلاش کر رہے ہیں۔