بھدوہی:اتر پردیش میں بھدوہی کے چوری علاقے میں آج اسکول کی دو طالبات کی لاشیں نہر میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔پولس کے ذرائع نے بتایا کہ دتی پور کے رہنے والے لالو پرساد چوہان کی بیٹی شیوانی (07)اور موہن چوہان کی بیٹی سیتا (06)دونوں گاؤں کے ہی ایک پرائیویٹ اسکول میں صبح پڑھنے گئی تھیں۔اسکول کی چھٹی ہونے کے بعد جب دونوں بچیاں گھر نہیں پہنچی تو گھر والوں نے ان کی تلاش کی ۔کچھ لوگوں نے گاؤں کے نزدیک نہر میں دو بچیوں کی لاشیں ہونے کی اطلاع دی ۔موقع پر پہنچی پولس نے دونوں کی لاشوں کو باہر نکلوایا۔رشتہ داروں نے دونوں بچیوں کی شناخت شیوانی اور سیتا کے طور پر کی ۔دونوں بچیاں ایل کے جی کی طالبات تھیں ۔پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔