لکھنؤ:وزیراعلیٰ اکھلیش یاد ونے سرکاری کاموں میں لاپروائی برتنے اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی وجہ سے گورکھپور ڈویژن میںواقع آنند نگر کے ریزنل جنگلات افسر محمد عمر خاں اور پھریندرا کے جنگلات افسر ران جیاون پرساد کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت غیر قانونی کٹائی کے تئیں بہت سنجیدہ ہے اور جو بھی افسر اس میں لاپروائی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پھریندا رینج میں برہاڑ بیٹ کے تحت ۲۹۰ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی شکایت کے بعد ایک ٹیم نے معاملہ کی جانچ کی تھی جس میں ساکھو، ساگون، جامن، اروجن، ککاٹ وغیرہ کے ۲۹۰ درخت کٹے ہوئے پائے گئے تھے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔