لکھنؤ:سماج وادی پارٹی کی حمایت سے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے امرسنگھ کو جائیداد میں دو برسوں میں تقریباً35کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔مسٹر سنگھ نے 2014 میں لوک سبھا الیکشن راشٹریہ لوک دل کے ٹکٹ پر فتح پور سکری سے لڑا تھا۔
اس وقت داخل حلف نامہ کے مطابق مسٹر سنگھ کی جائیداد تقریباً56.6 کروڑ روپے کی تھی ۔ راجیہ سبھا کے لئے کل داخل اپنے نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ میں انہوں نے اپنی جائیداد 131کروڑ روپے بتائی ہے ۔ان کی بیوی کے نام بھی 68کروڑ روپے کی جائیدا د ہے ۔
ان کے نام پر دو کاریں ہیں ۔ راجیہ سبھا کے لئے ہی نامزدگی داخل کرنے والے سنجے سیٹھ نے 63 کروڑ روپے کی جائیداد دکھائی ہے جب کہ ان کی بیوی کے نام 45کروڑ 38لاکھ روپے کی جائیداد ہے ۔سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے اپنی جائیداد 7.5 کروڑ روپے بتائی ہے ۔ انہوں نے حلف نامہ میں خود کو دو مکان اور دو گاڑیوں کا مالک بتایا ہے ۔