نئی دہلی:ملک کے مختلف جنگلوں میں گزشتہ دو سال میں آگ لگنے کے تقریبا 35 ہزار واقعات سامنے آئے ہیں۔یہ اطلاع ماحولیات و جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں دی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میں ہندوستانی جنگلاتی سروے نے جنگلوں میں آگ لگنے کی 991 ،34واقعات کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں جنگلوں میں آگ لگنے کی 19،054 واقعات درج کئے گئے جبکہ 2015 میں ان واقعات میں کافی کمی آئی اور 15،937 واقعات درج کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014 میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 2536 واقعات آسام میں ہوئے جبکہ 2015 میں 2468 واقعات میزورم میں ہوئے ۔ 2014 میں میزورم میں 2189 اور آندھرا پردیش میں 1910 واقعات ہوئے ۔ سال 2015 میں آسام میں 1656 واقعات ہوئے جبکہ اڈیشا میں 1467 واقعات ہوئے ۔ دہلی، چنڈي گڈھ، پڈوچیری، دمن اور دیو اور لکش دیپ میں آگ لگنے کا ایک بھی واقعہ ان دو برسوں میں نہیں ہوا۔