فرخ آباد (وارتا) ضلع کے محمد آباد علاقہ میں دو اسلحہ سے لیس نوجوانوں نے دو طالبات کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد آباد علاقہ کے اونتی بائی محلہ میں صراف کاروباری سنیل ورما اپنی ببوی کے ساتھ سسرال گئے ہوئے تھے۔ اور اس کی بہن سادھنا(۱۸)اور اس کی بیٹی پرانشی(۱۳)گھر میں تنہا تھیں۔ انہیں تنہا دیکھ کر کچھ لوگوں نے دونون کو گولی ماردی جس کے سبب دونوں کی ہی موقع پر موت ہوگئی۔ سادھنا کی ۱۷فروری کو شادی ہونے والی تھی۔ آدرش گرلس انٹرکالج میں پڑھنے والی سادھناگیارہویں جماعت کی طالبہ تھی۔ اور پرانشی چھٹی جماعت میں پڑھ رہی تھی۔ ایس پی رام بھون چورسیا نے بتایا کہ قتل کیس معاملے میں محبت کی کہانی کا معاملہ بتایا جارہاہے۔اس معاملے میں محمد آباد کے سورو اور اس کے بہنوئی گوپال کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے سادھنا اور پرانشی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس سرگرمی سے کوشش کررہی ہے۔