پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے چالس کلو میٹر دور تھانہ فتن پور علاقے کے بیرا پور بازار میں منگل کی تاخیر شام میلے میں دو فرقوں کے بچوں کے درمیان تنازعہ میں اکثریتی فرقے کے لوگوں نے اقلیتی طبقے پر حملہ کر دیا ۔ فائرنگ کی گئی اور چھپروں میں آگ لگا دی گئی جس کے سبب بکریاں جل کر خاک ہو گئیں۔اقلیتی طبقے کے چودہ افراد جب کہ اکثریتی طبقے کے نصف درجن افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور موقع پر پولیس فورس تعینات ہے ۔ پولیس نے دونوں فرقوں کے چار چار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔۔
کسی کی جانب سے ابھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ ضلع اسپتال میں زیر علاج بلاک پنچایت ممبر گل حسن نے بتایا کہ دھنوُ گاوُں میں میلہ لگا ہوا تھا جہاں اکثریتی طبقے کے بچوں سے کہا سنی ہوگئی تھی ۔۔جب شام کو میلے سے واپس آئے تو دوسرے فرقے کے ایشور چند جائسوال وغیرہ مار پیٹ کے ارادے سے پہنچے ، پھر جم کر فائرگ ، لاٹھی ڈنڈہ کلہاڑی سے ایک دوسرے پر حملے کئے گئے اور چھپر میں آگ لگا دیا ۔ حملے میں الطاف علی 35 ،ممتاز 55 ٬زبیدہ بیگم 65 ٬انتقام علی 45 ،عبدالکلام عرف کوتل 38 ٬ منہاج علی 50 ،مونوں 20 ٬بھونوں 16 ،غفران علی 22٬ تحسین بانوں 9 ٬حسینہ بانو 45 ،سہانہ بانوں 30 زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے چار لوگوں کو حراست میں لیا ہے ۔۔جب پولیس سے مدد طلب کی گئی تو وہ تماشائی بنے رہے ۔