لکھنو¿:کانگریس رکن اسمبلی ارادھنا مشرانے مرکزی حکومت سے بہار کے طرز پر اترپردیش کو کم سے کم دو لاکھ کروڑ کا اسپیشل اقتصادی پیکیج دئے جانے کا مطالبہ کیاہے۔ جمعہ کو ایوان میں انہوںنے یہ مطالبہ کیا ۔ ارادھنا مشرا نے کہا کہ اترپردیش ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔ گزشتہ برس پہلے خشک سالی پھر ژالہ باری کے بعد اب ریاست میں عام بارش بھی نہیں ہورہی ہے۔
ژالہ باری کا بھی ریاست پر خاصہ اثر پڑا۔ انہوںنے ریاست کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کے پچھڑے پن کو دیکھتے ہوئے بہار کی طرح اترپردیش کو بھی اسپیشل پیکیج دے۔ انہوںنے کہا کہ اسپیشل پیکیج کم سے کم دوکروڑ روپئے کا ہواور اس کی پوری رقم ایک ہی برس میں دی جائے جس سے بہار کی طرح تخمینوں کی بازی گری یا فریب دہی نہ ہونے پائے۔