لکھنؤ۔ : وزیروں کے علاقوں پر افسران کتنی توجہ دیتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایاجا سکتا ہے کہ شمالی حلقہ سے رکن اسمبلی اور وزیر مملکت برائے سائنس و تکنیکی تعلیم ابھیشیک مشرا کے حلقہ سنگم چوراہا علی گنج میں دوماہ کے اندر دوسری مرتبہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ سڑک سیکٹر کے سے ایل ڈی اے اسٹیڈیم تک تھی اب دوبارہ اسی سڑک کو پھر از سر نو بنایا جا رہا ہے لیکن جہاں سے سڑک شروع ہوتی ہے اور ختم ہوتی ہے دونوں جگہ سے آگے سڑک کی بری حالت ہے مگر اس کے باوجود کوئی توجہ نہیں دے رہاہے۔ کیندریہ ودیالیہ سیکٹر جے سے بیلی گارد کے پاس سے رنگ روڈ جانے والی سڑک گزشتہ چھ برس سے ٹوٹی ہوئی ہے اس پر بھی کوئی توجہ نہیں دیتا لیکن سنگم چوراہے سے گوئل چوراہا جانے والی یہ سڑک ۲۴ ماہ قبل تعمیر ہوئی تھی لیکن دو برس میں ہی یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کر تباہ ہو گئی اور دوبارہ پھر بننے لگی۔اس طرح تلک مارگ ڈالی باغ میں بھی کچھ ماہ قبل سڑک تعمیر ہوئی تھی اور اب پھر بن رہی ہے۔
لیکن گومتی نگرمیں مٹھائی والے چوراہے سے منوج پانڈے چوراہا اوروہاں سے پترکار پورم کی سڑک بیحد ٹوٹی ہوئی ہے لیکن کوئی اس پر توجہ دینے والا نہیں ہے۔