کشن گنج: بہارمیں کشن گنج ضلع کے کوچہ دھامن تھانہ علاقہ میں آج پولیس نے تقریباً دو کروڑ روپے قیمت کی ہیروئین کے ساتھ ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیا د پر قومی شاہران نمبر 63 پر ایک اسکارپیو پر سوال ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کی جب تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے ساڑھے چار سوگرام ہیروئین برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ برآمد ہیروئین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً دو رکروڑ روپے ہے ۔ گرفتار لوگوں سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے ۔