لکھنؤ: وبھوتی کھنڈواقع ٹریڈ ٹیکس دفتر کے سمنے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو گاڑی چوروںکو وبھوتی کھنڈ پولیس نے جمعرات کی شب گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چوری کی موٹرسائیکل بھی برآمدکی ہے۔ ایس او وبھوتی دیویندر دوبے نے بتایا کہ گذشتہ ۲۲فروری کو چنہٹ کے رہنے والے دودھ کاروباری ویریندر کمار کی موٹرسائیکل وبھوتی کھنڈ واقع ٹریڈ ٹیکس صدر دفتر کے سامنے سے چوری ہو گئی تھی۔
اس معاملہ میں وبھوتی کھنڈ تھانہ میں چوری کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔ جمعرات کی شب پولیس نے ایل پی ایس چوراہے کے نزدیک ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو پکڑا۔ شک ہونے پر پولیس نے جب سختی سے پوچھ گچھ کی تو دونوںنے بتایا کہ موٹرسائیکل چوری کی ہے۔ تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ موٹرسائیکل دودھ تاجر ویریندر کمار کی ہے۔ پوچھ گچھ میں پکڑے گئے گاڑی چوروں نے اپنا نام وبھوتی کھنڈ کاگلفام اور اجریاؤں کا پون کمار بتایا۔دونوںملزم پینٹنگ کا بھی کام کرتے ہیں۔