لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ گومتی نگر پولیس نے دو گاڑی چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چوری کی ایک اپاچے موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ گومتی نگر کے پولیس انسپکٹر آر پی یادو نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے دو شنبہ کے روز ملیسے مئو روڈ کے پاس ایک اپاچے موٹر سائیکل سوار دولوگوںکو روکا۔ پولیس نے جب ان سے گاڑی کے کاغذات طلب کئے تو وہ انہیں پیش کرنے سے قاصر رہے۔ شبہ ہونے پر پولیس نے دونوں سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ موٹر سائیکل ان لوگوں نے وبھوتی کھنڈ علاقہ سے کچھ عرصہ قبل چوری کی تھی۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنا نام گومتی نگر باشندہ رما کانت اور رام آسرے پوروا کا رہنے والا جابر بتایا۔ ملز م رما کانت سیتا پور اور جابر بارہ بنکی کا رہنے والا ہے۔