نئی دہلی:سپریم کورٹ نے راجدھانی دہلی میں دو ہزار سی سی یا اس سے اوپر کی ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن پر لگی روک آج ہٹالی۔عدالت نے حالانکہ اس کیلئے گاڑی کی ایکس شوروم قیمت کا ایک فیصد ماحولیات کے تحفظ سے متعلق ٹیکس یا گرین سیس ٹیکس کی شکل میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔