ممبئی: گزشتہ برس ریلزہونیوالی سپر ہٹ فلم ’’رام لیلا‘‘ کی جوڑی ایک بار پھر سینما اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی اطلاعات کے مطابق دپیکاپڈوکون نے کرن جوہر کی فلم شدھی کو چھوڑ کر سنجے لیلا بھنسالی کی تاریخی کردار پر بنائی جانیوالی فلم باجی راؤ مستانی میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے اور وہ اس فلم میں ’’ رام لیلا‘‘ کے ہیرو رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ایک ماہ پہلے تک بالی ووڈ میں خبر گرم تھی کہ اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے کرینہ کپور اور کترینہ کیف کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ سنجے لیلا بھنسالی دپیکاپڈکون کو اپنی فلم میں مستانی کے کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے طویل شوٹنگ شیڈول خاص طور پر کرن جوہر کی فلم شدھی میں کام کی حامی بھرنے کی وجہ سے انھیں ہاں نہیں کرسکتی تھی۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو ان کی فلم باجی راؤ مستانی میں مستانی کا کردار ادا کرنے کے لیے ہاں کردی ہے۔ واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے دوہزار تین میں یہ فلم بنانے کا اعلان کیا تھا مگر کاسٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس پر کام شروع نہیں کیا جاسکا اب فلم کے مرکزی کرداروں یعنی باجی راؤ اور اس کی اہلیہ کے لیے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کا انتخاب کیا جاچکا ہے امید کی جاسکتی ہے کہ اس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی اور اسے روان برس کے دوران ہی سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں میں کام کرنا میرے لیے ہمیشہ بہترین رہا ہے گزشتہ برس ان کی فلم رام لیلا میں کام کرکے بھی میں نے خاصی کامیابی حاصل کی تھی اب ان کی فلم باجی راؤ جو ایک تاریخی شخصیت پر بنائی جارہی ہے کا اسکرپٹ بہت معیاری ہے میں باجی راؤ کی بیوی مستانی کا کردار کررہی ہوں جب کہ رنویر سنگھ باجی راؤ کے کردار میں ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ شائقین کو رام لیلا کی طرح اس میں بھی میری پرفارمنس پسند آئے گی۔ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا کی لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم کوچادیاں مکمل ہوچکی ہے اور اسے یکم مئی کو ہندی اور تیلگو زیبان کے علاوہ جاپانی بھوجپوری بنگالی میراٹھی پنجابی اور انگلش زبانوں میں ریلز کیا جائے گا۔ دوسری طرف دپیکا پڈوکون بیک وقت انگلش اور کونکنی زبان میں بنائی جانیوالی فلم ’’فائندنگ فینی ‘‘ میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔دینش ویجان اور سیف علی خان کی مشترکہ پروڈکشن کی ہدایات ہومی اداجانیا نے دی ہیں۔ نصیرالدین شاہ ڈمپل کپاڈیہ اور پنکج کاپر اورکیون ڈی میلو نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جب کہ انجلی پٹیل اور رنویر سنگھ نے فلم میں مختصر کردار ادا کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع اور صرف 41دن میں مکمل کرلی گئی ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے اور اسے بھی اسی برس چار جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہاہے۔ درین اثناء دپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن اور فرح خان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ’’ ہیپی نیو ائیر میں کام کررہی ہیں۔ اسے بھی رواں برس ریلز کیے جانے کا منصوبہ ہے۔