ممبئی: فلم انڈسٹری کے ابھرتے ستارے رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون سے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ نے دپیکا کے ساتھ تعلقات کی خبروں کے حوالے سے اپنے پہلے باضابطہ بیان میں کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے جیسا میڈیا پر پیش کیا جارہا ہے، ہم دنوں اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اس سے زیادہ ہمارے درمیان کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دپیکا بہترین ادکارہ کے ساتھ ساتھ بہت اچھی شخصیت کی مالک بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دو لوگوں کی ملاقاتوں سے ایسا گمان کیا جائے کہ دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوچکیہیں جو بالکل درست نہیں اور مجھے اس حوالے سے صفائیاں پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ دپیکا اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’رام لیلا‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گرم ہیں دپیکا اور رنویر سنگھ کے درمیان تعلقات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔