ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون فلموں سے عارضی طور پر جلد وقفہ لیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپکا ،جو ان دنوں نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں ، کی عکسبندی مکمل کروا کے جلد ہی عارضی طور پر فلموں سے وقفہ لے لیں گی۔ وہ دو ماہ کا وقفہ لیں گی جس میں وہ بیرون ممالک کی سیاحت کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ ذہنی طور پر تروتازہ ہو سکیں۔ اس کے بعد وہ دیگر سائن کردہ فلموں کی عکسبندی شروع کروائیں گی۔ فلم ہیپی نیو ایئر جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اسٹار بننے کا کوئی متعین فارمولا نہیں ہے۔میں ابھی تک سیکھ رہی ہوں۔ میرا تعلق غیر فلمی خاندان سے ہے اس لیے میرے لیے ہر دن ایک نئی چیز سیکھنے کے برابر ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اسٹارڈم جذبے سے آتا ہے۔ اگر آپ اپنے لیے جو کچھ کررہے ہیں اس کے لیے جذبہ و تحریک رکھتے ہیں تو کامیاب ہوں گے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے نزدیک کامیابی یہ نہیں کہ وہ بہت مشہور ہوگئی ہے بالکل اصل کامیابی یہ ہے کہ لوگ آپ کے رول کو پسند کریں اور اس بات کی تعریف کریں کہ آپ نے اپنی کردار نگاری کتنی اعلیٰ کی ہے۔دوسری طرف بھارت کی مقامی عدالت نے فلم ‘‘رام لیلا’’ میں ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ادا?اروں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ ?ے وارنٹ گرفتاری جاری ?ردئیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے شہر مظفرپور کی عدالت نے فلم ‘‘رام لیلا’’ میں ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے والے مناظر عکس بند کرانے پر فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور مرکزی کرداروں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ ?ے وارنٹ گرفتاری جاری ?ردئیے ہیں۔ عدالت نے فلم کے پروڈیوسر اور میوزک ڈائر کٹر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل الہٰ آباد ہائی کورٹ نے فلم رام لیلا میں ہندوؤں کے مذہبی کردار ’’رام لیلا‘‘ کو منفی انداز میں پیش کرنے پر اس فلم کی ریلیر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ فلم رام لیلا گزشتہ برس نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اورفلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔