ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈکون اداکار رجنی کانت کے ساتھ سائنس فکشن فلم ” ربورٹ ” کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گی۔ ڈائریکٹر شنکر نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فلم ربورٹ کے سیکوئل میں رجنی کانت کے ساتھ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈکون مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ سائنس فکشن فلم کی شوٹنگ کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس بارے میں دپیکا کا کہنا ہے کہ مجھے فلم ” روبوٹ” کے سیکوئل میں کام کرنے پر خوشی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ میں بنگالیوں جیسا کاجل بھی لگانا سیکھ چکی ہوں ۔