لکھنؤ(نامہ نگار)اٹونجہ علاقہ میں دوشنبہ کو تلک کی تقریب سے واپس گھر جا رہے ایک موبائل دکاندار سے بدمعاشوں نے موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا۔ دکاندار نے جب لوٹ کی مخالفت کی تو بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی۔ دکاندار کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایا کہ اٹونجہ کے بی بی پور کے ۳۵سالہ سودیش پال کی قصبہ میں ہی موبائل کی دکان ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ دوشنبہ کی رات سودیش پال کھسرانواں گاؤں ایک تلک میں شامل ہونے کیلئے اپنی موٹرسائیکل نمبر یو پی ۳۲؍ایف ای ۲۴۹۵سے گیا تھا رات تقریباً گیارہ بجے وہ موٹرسائیکل سے گھر جا رہا تھا کہ کھسرانواں گاؤں کے نزدیک بابا فتح داس کی پلیا کے پاس تین بدمعاشوں نے اسے گھیر کر روک لیا۔ اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتا بدمعاش اس سے موٹرسائیکل چھیننے لگے۔ مخالفت کرنے پر ایک بدمعاش نے طمنچہ نکالا اور اس کے ہاتھ پر گولی مار دی جس سے وہ لہو لہان ہوگیا اس کے بعد بدمعاش اس سے موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے زخمی سودیش کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔ اس معاملہ میں پولیس نے سودیش کے والد گجودھر پرساد کی تحریر پر تین بدمعاشوں کے
خلاف اقدام قتل اور لوٹ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔