فیروزآباد: اترپردیش میں ضلع فیروز آباد کے لائن پار علاقے میں کل شام دکان خالی کرانے آئے بدمعاشوں کی جانب سے فائرنگ میں سامان خریدنے بازار آئے دو افراد ہلاک اورایک مزدور زخمی ہوگیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ رامو نامی شخص کی لائن پار علاقے کے بازار میں ایک کرائے کی دکان تھی۔
کل شام دکان مالک موجی رام پرجاپتی سات۔آٹھ بدمعاشوں کو اپنے ساتھ لے کر آیا اور دکان کو خالی کرانے لگا۔ اس دوران رامو بھاگ گیا ۔ تاہم بدمعاشوں کی فائرنگ میں کلدیپ (22) اور اشوک گپتا (50) کی گولی لگنے سے موت ہوگئی جبکہ بہار کا رہنے والا ایک مزدور نتیانند زخمی ہوگیا۔ زخمی مزدور کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس بدمعاشوں کو تلاش کر رہی ہے ۔