پلہنا؍اعظم گڑھ(نامہ نگار)ترواں تھانہ حلقہ کے پلہنا بازار میں گزشتہ رات چوروں نے گیس کٹر سے شٹرکو کاٹ کر ہارڈ ویئر کی دکان سے لاکھوں روپئے کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا ۔ واردات کی اطلاع گزشتہ صبح ہوئی۔ متاثر نے نامعلوم چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ
میں تحریر دی ہے۔
ترواں تھانہ حلقہ کے پلہنا گائوں کا رہنے والا راکیش یادو جسمانی طور سے معذور ہے وہ پلہنا چٹی کے ترواں روڈ پر پی سی او موبائل سینٹر اورہارڈ ویئر کی دکان چلا تاہے۔ گزشتہ رات نامعلوم چورگیس کٹر سے شٹر کاٹ کر اندر گھسے اوردکان میں رکھے دولیپ ٹاپ ،ایک سیٹ کمپیوٹر ،ایل سی ڈی ٹی وی سمیت دیگر مشینیں اورموبائل کی بیٹریاں وغیرہ سامان ودکان میں رکھے تقریبا دولاکھ روپئے نقد اٹھالے گئے اس کی اطلاع صبح کوہوئی۔ قرب وجوار کے لوگوں نے واقعہ کی اطلاع متاثر ہودی۔ اس سلسلے میں متاثرہ دکاندار نے پلہنا پولیس چوکی پر نامعلوم چوروں کے خلاف تحریر دی ہے۔