لکھنؤ۔(نامہ نگار)مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ وآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ ایک روزہ انتخابی دورے پر ۲۳؍اپریل کو لکھنؤ آرہے ہیں۔ مسٹر سنگھ کل دوپہر اترپردیش کانگریس دفتر پر پریس کانفرنس کے بعد لکھنؤ کے کانگریس کارکنان سے ملاقات کریںگے۔ اس کے بعد وہ موہن لال گنج پالیمانی حلقہ کے تحت بنتھرا بازار کے میدان میں کانگریس امیدوار نریندرگوتم کی حمایت میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان وجے سکسینا نے بتایا کہ بنتھرا کے عوامی جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد دگ وجے سنگھ شام بھون چوراہا درشن پوروا کانپور پہنچیںگے۔جہاں وہ کانگریس امیدوار ومرکزی کوئلہ وزیرشری پرکاش جیسوال کی حمایت میں منعقدہ جلسوں کو خطاب
کریںگے۔