حیدرآباد : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئ¸ ایم آئی ایم ) کے صدر اسد الدین اویسی نے کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کی طرف سے ٹوئٹر ڈالے گئے متنازعہ تصویر کو پورے مسلم سماج کی توہین قرار دیا ہے ۔مسٹر سنگھ نے دگ وجے نے ایک تصویر ٹویٹ کیا تھا جس کا نصف چہرہ مسٹر اویسی اور نصف راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کا ہے ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر اویس¸ نے کہا “موہن بھاگوت کے ساتھ میری تصویر کو ٹویٹ کرکے مسٹر سنگھ نے پورے مسلم سماج کی توہین کی ہے ”۔ کانگریس پر فساد بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر اویسی نے کہا کہ کانگریس کی حکمرانی میں ملک میں سب سے زیادہ فسادات ہوئے ہیں۔ کانگریس کی حکومت میں ہی 1992-93 میں ممبئی میں فسادات ہوئے تھے ۔مسٹر اویسی نے کہا کہ ایم آئی ایم ہی واحد ایسی پارٹی ہے جس نے نہ صرف تلگانہ میں بلکہ پورے ملک میں بی جے پی کی پرزور مخالفت کی ہے ۔ ملک میں سیکولرازم کو اسی مضبوط کیا جا سکتا ہے جب مسلمانوں اور دلتوں کو تعلیم، روزگار، رہائش گاہ اور دیگرشعبوں میں ان کا حق مل جائے گا۔