ہاپوڑ (نامہ نگار)کوتوالی علاقہ کی بلند شہر روڈ پر موٹرسائیکل پر بٹھانے سے منع کرنے پر دھار دار ہتھیاروں کا کھلے عام استعمال کیا گیا۔ جھگڑے میں دونوجوان شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق پرانی چنگی کا باشندہ عابد اپنے دوست کے ساتھ رام پور روڈ پر جارہاتھا۔جبکہ کلیم موٹرسائیکل سے بلند شہر کی جانب آرہاتھا۔ عابد اور سہیل نے کلیم کی موٹرسائیکل پر بیٹھنے کی کوشش کی لیکن کلیم نے انکار کردیا۔تینوں کے درمیان تکرار ہونے لگی اسی دوران کلیم نے فون پر اپنے دوستوں کو بلایا اور عابد وسہیل پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا۔اور موقع سے فرار ہوگیا۔مقامی لوگوں نے دونوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں عابد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔