بالی وڈ کے معروف اداکار ریتک روشن کو دھرمیندر کے روپ میں ایک اور پرستار مل گیا ہے۔اس سے قبل ہالی وڈ اداکارہ ہلٹن نے انھیں ’ہاٹ‘ کہا تھا۔بی بی سی سے خصوصی گفتگو میں سدا بہار اداکار دھرمیندر نے کہا: ’کیا خوب ناچتا ہے ریتک۔ ایسا لگتا ہے جیسے اس کے جسم میں ہڈیاں ہی نہیں ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ اسے بس مسلسل دیکھتے ہی رہو۔‘ان دنوں دھرمیندر کبڈی پر مبنی فلم ’بدلاپور بوائز‘ کے پروموشن میں مشغول ہیں اور اسی سلسلے میں ایک تقریب میں انھوں نے بی بی سی سے خاص بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے نوجوان فنکاروں کی خوب تعریف کی۔انھوں نے کہا: ’(فلموں میں) بڑے حسین اور خوبصورت لڑکے لڑکیاں آ رہے ہیں۔ فلمیں سو سو کروڑ روپے کما رہی ہیں۔ ہم نے تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوگا۔‘دھرمیندر نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کی فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ ان اچھی کوشش نہیں تھی اس موقعے پر دھرمیندر نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے سنی دیول کی سپر ہٹ فلم ’زخمی‘ کیسسیکول ’زخمی -2‘ کی ہدایت بذات خود سنی دیول دیں گے۔اس فلم کی ریلیز کے بارے طویل عرصے سے بات چیت جاری ہے تاہم ریلیز ہونے کی تاریخ کے بارے میں فی الحال دھرمیندر نے بھی کچھ نہیں بتایا۔یاد رہے کہ سنہ 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زخمی‘ کے ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی تھے۔دھرمیندر نے بی بی سی سے اپنی پسندیدہ فلموں کے بارے میں بھی بات کی۔انھوں نے کہا: ’پرتگیہ، ستیہ کام، انوپما اور چپکے چپکے میری پسند فلمیں ہیں۔ مجھے بمل رائے اور رشی کیش مکھرجی کی فلمیں سب سے زیادہ پسند ہیں۔‘دھرمیندر اور ہیما مالنی کی جوڑی بالی وڈ کی حسین ترین اور کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہیان کی معروف فلموں میں شعلے، کاجل، راجا جانی، دھرم ویر، چپکے چپکے، آنکھیں، میرے ہمدم میرے دوست، آیا ساون جھوم کے، میرا گاؤں میرا دیش، لوفر، وغیرہ شامل ہیں۔ان دنوں دھرمیندر فلم ’سیکنڈ ہینڈ ہزبینڈ‘ میں کام کر رہے ہیں۔اس فلم میں اطلاعات کے مطابق وہ ایک دل پھینک معمر شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔وہیں دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم موہن جو ڈارو کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رتیک روشن اپنی نئی آنے والی فلم موہن جو ڈارو کی شوٹنگ کے سلسلے میں اپنے گھر کے جم میں ورزش کر رہے تھے کہ ان کے ہاتھ میں زخم آ گیا جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 3 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب رتیک روشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کو گزشتہ 2 ہفتوں سے بازو میں درد تھا اور تازہ ترین واقعے نے درد میں مزید اضافہ کر دیا۔ ڈاکٹرز نے رتیک روشن کو تین ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک ان کے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہیں کس نوعیت کا زخم آیا ہے۔