بیجنگ: چین میں عارضی مکانوں میں دھماکے کی وجہ سے 14 افراد کی موت ھونے کے پیچھے غیر قانونی طریقے سے دھماکہ خیز مادے کی پیدوار اور ذخیرہ اہم وجہ تھی۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنھوا نے کل بتایا کہ شانکش¸ صوبے کے شمال مشرقی شہر شنمن میں پیر کو اس دھماکے میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 147 دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ واقعہ میں ایک ہسپتال سمیت درجنوں مکان کو نقصان پہنچا تھا۔
شنھوا نے بتایا کہ کل صبح اس دھماکے کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان سب نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے ۔ واقعہ کے بعد سے انتظامیہ نے صوبے بھر میں دھماکہ خیز مواد کی پیداوار اور ذخیرہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ جن پانچ مکانوں میں دھماکہ ہوا، وہ کرایہ پر لئے گئے تھے ۔ پولیس نے تمام مکانوں کے مالکان کو حراست میں لے لیا ہے ۔اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ کس طرح کا دھماکہ تھا یا اس دھماکہ خیز مادہ کس میں استعمال کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ شانکش¸ کوئلے کی کان کنی والا علاقہ ہے اور یہاں دھماکہ خیز ماد کا کافی استعمال کیا جاتا ہے ۔