لکھنو۔ٔ(نامہ نگار)گوسائیں گنج علاقے میں گذشتہ ۱۵مارچ کو پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ میں ایک کاریگر کی آج علاج کے دوران ضلع اسپتال میں موت ہوگئی۔ ابھی تک اس حادثے میں کل چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ موصولہ خبر کے مطابق گوسائیں گنج کے امیٹھی قصبہ میں موتی نگر علاقے میں گذشتہ ۱۵مارچ کو
ریاضل کی پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوگیا تھا۔ دھماکہ میں موقع پر ہی ہنس راج ، قسمت علی ، فاروق اور رام کرن ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثہ میں سنیل اور پورن واسی شدید طور سے جھلس گئے تھے۔ دونوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ۱۷مارچ کو علاج کے دوران سنیل کی موت ہوگئی تھی۔
جبکہ زخمی پورن واسی زیرعلاج تھا بتایا جارہا کہ کل رات اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور دیر رات پورن واسی کی بھی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے موقع پر پہنچ کر حضرت گنج پولس نے پورن واسی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔