سری نگر:آج دوسرے دن بھی کہرے کی وجہ سے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمد و رفت بند رہی۔ہوائی اڈے کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ ”ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں دھند کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ کل سے موسم میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے کل بھی آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر رہی تھی۔دھند اب بھی ہے اور پروازوں کے شروع ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔