لکھنو:وزیر اعظم نریندر مودی کے ۶۵ ویں یوم پیدائش پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی دفتر میں جشن منایا گیا کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر مبارکباد دی۔ قیصر باغ شہر دفتر میںمیٹھائی تقسیم اور آتش بازی کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں کارکنان نے جم کر آتش بازی کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طویل عمر کی دعا کی ۔ بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے کہا کہ مودی کی پوری زندگی سماج کے سبھی طبقوں کے لئے سبق آموز ہے۔ مہانگر دفتر پر کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے شہر نائب صدر ترلوک نے کہا کہ آج ملک کے وزیر اعظم کا ۶۵ واں یوم پیدائش ہے اور پوراملک ان کے یوم پیدائش پر خوشیاں منا رہا ہے۔ کارکنان نے ان کی طویل عمر کی دعا کےلئے اسمبلی سطح پر پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔