ممبئی (یواین آئی)’دھوم ۳‘دنیا میں سو کروڑ ،۲۰۰ کروڑ اور ۳۰۰ کروڑ کا کاروبار کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم بننے کے بعد اب ۵۰۰ کروڑ کا نشانہ بھی پار کرلیا ہے۔یش راج افسران کے مطابق دھوم تھری جو۲۰ دسمبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اب تک ملک بھر میں۳۵۱۲۹ کروڑ حاصل کرچکی ہے اور بیرون ملک اس نے ۱۵۰۰۶ کروڑ کمالئے ہیں۔اس طرح کل ملاکر اسے دنیا بھر میں ۵۰۱۳۵ کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ آج تک کسی ہندوستانی فلم نے اتنا منافع حاصل نہیں کیا ہے۔ اس نے ممبئی باکس آفس ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں اور آگے بھی توڑے گی۔دھوم تھری کو اب جرمنی، پیرو
، رومانیہ ، جاپان ، روس ، اسلامی ریاستوں کی دولت مشترکہ اور ترکی کے نئے بازاروں میں بھی ریلیز کیا جائے گا اور وہ باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کرے گی۔اسے ۲۰ دسمبر کو ۴۰۰۰ سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا ۔ دھوم تھری کی سبھی فلمیں مقبول رہی ہیں یہ زبردست ایکشن فلم ہے جس میں سپر اسٹار عامر خاں اور خوبصورت کیٹرینا کیف ہیں شروع سے ہی یہ فلم ریکارڈ بنا رہی ہے۔بالی ووڈاداکارعامر خان کے اس بیان پر یقین کر نا بہت مشکل ہے کہ اس نے ریتک روشن کی دھوم ۲نہیںدیکھی ہے عامر خان نے دھوم کی تیسری سیریز دھوم ۳میں کام کیا ہے جب کہ ریتک روشن نے دھوم ۲ میں کام کیا اوراب دونوں ستاروں کے درمیان موازنہ کیاجارہاہے۔ عامر خان نے کہا کہ میں نے دھوم ۲تو دیکھی ہی نہیں ہے تو میں کیسے بتا سکتا ہوں کہ ریتک نے کیسا کام کیا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ ریتک نے دھوم ۲ میں اچھا کام کیا ہے۔ عامرخان نے کہا کہ میں نے دھوم دیکھی تھی اوراس میں جان ابراہم کا کام بیحد پسند آیا ۔ اپنی ہر فلم کے ریلیز کے وقت میں گھبراجاتاہوں میں بس یہی چاہتا تھا کہ ابھی جو ہٹ فلمیں ہورہی ہیں اس کے مقابلے دھوم ۳بھی ٹھیک ٹھاک کاروبار