بالی ووڈ کے دبنگ سوپر اسٹار سلمان خان یش راج پروڈکشن کی دھوم سیریز کے اگلے پارٹ میں نظر آئیں گے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سلمان دھوم 4 میں ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دھوم سیریز کے پہلے حصہ میں جان ابراہام، دوسرے میں ریتک روشن اور تیسرے میں عامر خان نے نگیٹیو رول ادا کیا ہے۔ ایسے میں اس بار آدتیہ چوپڑہ فلم میں سلمان خان کو نگیٹیو رول میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ آدتیہ چوپڑہ چاہتے ہیں کہ فلم کی اگلی سیریز میں ایسا کوئی اداکار کام کرے جو اسٹار ڈم اور مقبولیت کے معاملہ میں عامر خان سے کم نہ ہو ایسے میں سلمان کو دھوم 4 میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دھوم 3 نے ہندی فلم سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ یش راج فلمس دھوم 4 لانے کی پلاننگ میں ہیں اور سب کچھ صحیح رہا تو اس فلم میں سلمان خان ویلن کے رول میں دکھائی دیں گے۔ 15 سالوں بعد راجشری بینر پر بنائی جارہی سورج برجاٹیہ کی فلم میں کام کررہے ہیں۔ ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ ٹائٹل سے بنائی جانے والی اس فلم میں سلمان خان پریم اور وجئے کے ڈبل رول کرتے دکھائی دیں گے۔ اس فلم کے جون میں فلور پر جانے کی توقع ہے۔ برجاٹیہ اسے نومبر 2015ء میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔ اس فلم کو پہلے ’’بڑے بھیا ٹائٹل سے بنایا جارہا تھا لیکن بعد میں اس کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں کئی ایک اداکار شامل ہیں۔ نیل نتن مکیش اس میں سلمان کے چھوٹے بھائی کا رول کررہے ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے اس فلم کو چھوڑ دینے کے بعد ڈیزی شاہ کو کاسٹ کرنے کی خبریں ہیں۔