ویلنگٹن ۔نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں ہوئے پانچویں اور فائنل ون ڈے میں اپنی اننگز کا پہلا رن بناتے ہی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محض پہلا رنز لیتے ہی وہ ون ڈے کرکٹ کے 8 ہزاری کلب کا حصہ بن گئے۔ مشکل میں پھنسی ٹیم انڈیا کو نجات دلانے کیلئے دھونی وراٹ کوہلی کے ساتھ میدان میں اترے۔ پہلا رنز لینے کے لئے دھونی کو پانچ گیندوں کا صبر دکھانا پڑا ۔ہندوستانی اننگز کے 26 ویں اوور میں انہوں نے پہلی ہی گیند پر سنگل لے کر 8000 رن مکمل کر لیے . انہوں نے یہ ریکارڈ میٹ ہنری کی گیند پر حاصل کیا۔ یہ کارنامہ کرنے والے وہ ورلڈ کے 26 ویں بلے باز ہیں .800کلب میں شامل ہوتے ہی دھونی نے پاکستانی کھلاڑی سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا۔