ڈھاکہ ۔ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا پر 73 رنز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے یوراج سنگھ کی جم کر تعریف کی ۔ہندوستان نے فارم میں واپسی کر رہے یوراج سنگھ ( 60 ) نے شاندار نصف
سنچری اور دھونی ( 20 گیند میں 24 ) کے ساتھ ان کی سات اوور میں پانچویں وکٹ کی 84 رن کی ساجھیداری کی مدد سے سات وکٹ پر 159 رن بنائے۔ اس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم روچندرن اشون ( 11 رن پر چار وکٹ ) اور امت مشرا ( 13 رن پر دو وکٹ ) کی اسپن کے جادو کے آگے 16۔ 2 اوور میں 86 رن پر ڈھیر ہو گئی ۔ دھونی نے میچ کے بعد کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہیوراجکیسا کھلاڑی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اننگ اس کی فارم میں واپسی کے لئے مثالی تھا ۔ اس نے شروع میں محتاط ہو کر کھیلنے کی کوشش کی ۔ وہ درمیان کے اووروں میں رننہیں لے پارہاتھالیکن ہمیں پتہ تھا کہ اس میں آخری اووروں میں تیزی سے رنز بٹورنے کی صلاحیت ہے ۔ ہندوستان نے خراب فارم سے پریشان رہے سلامی بلے باز شکھر دھون کو باہر رکھا اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے کو موقع دیا ۔ دھونی نے اس پر کہا کہ رہانے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے مشکل حالات میں اننگ کی شروعات کرتا ہے اس لئے اسے موقع دینا ضروری تھا ۔ اس سے دھون کو بھی سوچنے کا وقت ملے گا اس لئے اس فیصلے سے دونوں کھلاڑیوں اور ٹیم کو فائدہ ہوا ۔ دھونی نے کہا ، آج ا وس بھی نہیں تھی ۔ پچھلے کچھ میچوں سے اوس کم ہے لیکن آج بالکل بھی اوس نہیں پڑی جس سے تھوڑی آسانی رہی ۔دھونی نے کہا کہ اب ان کی ٹیم کو ایک دن کے آرام کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ ٹریننگ شروع کریں گے ۔دوسری طرف آسٹریلوی کپتان جارج بیلی اپنی ٹیم کے کھیل سے ناراض نظر آئے ۔انہوں نے کہا ، مجھے لگتا ہے کہ اگر ہم اسی طرح کھیلے تو ہمارا کوئیمداح نہیں بچے گا ۔امید سے زیادہ ٹرن نہیں مل رہا تھا ۔ امید کرتے ہیں کہ آخری میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف ہم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔