دبئی، 15 اپریل (یو این آئی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان
نے انڈین پریمیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں فکسنگ جیسی لعنت سے متعلق سوال کو مذاق میں ٹال دیا ، تاہم ٹیم کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے تسلیم کیا ہے کہ میدان کے باہر تنازعات سے ٹیم متاثر ہے۔یہاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دھونی نے اس سے متعلق سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہمیں لانڈری سے اسے صاف کرانا چاہئے۔ ایسی صورت میں ہی ساتویں ایڈیشن کو برائیوں سے صاف رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی اس سے قبل فکسنگ سے متعلق سوالات پر خاموشی اختیار کرتے رہیں گے اور اس موقع پر انہو ںنے بھلے ہی مزاحیہ لہجے میں اس کا جواب دیا لیکن اس سنگین معاملے میں ان کا رویہ کافی چونکانے والا ہے۔دوسری جانب چنئی سپرکنگ کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے تسلیم کیا کہ میدان کے باہر متعدد تنازعات کے باعث ٹیم پر منفی اثر پڑا ہے اور اس کے لئے ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں ان سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔چنئی کوچ فلیمنگ نے کہاکہ موجودہ وقت میں چنئی سپرکنگ سے متعلق بہت کچھ کہا اور لکھا جارہا ہے اور اس سے کئی تنازعہ جڑے ہوئے ہیں وہ جھوٹ نہیں بولیں گے ۔ یہ حقیقت ہے کہ ان کے سبب کھلاڑیوں کا انہماک اور یکسوئی متاثر ہوئی ہے۔اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ ٹورنامنٹ کے میچوں کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔