نئی دہلی۔ہندوستانی کرکٹ کی دنیا کی اہم اور غیر معمولی شخصیتوں میں اپنا نام شمار کر کامیابی کے نئے مقام قائم کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان جھارکھنڈ کے مہندر سنگھ دھونی نے منگل کو بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 10 سال پورے کر لیے۔ 10 سال پہلے 23 دسمبر 2004 کو چٹگائوں میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے دھونی نے 23 سال کی عمر میں جھارکھنڈ سے نکل کر دنیا پر چھا جانے کے لیے قدم بڑھایا اور کرکٹ کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی۔ہندوستانی ٹیم کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان دھونی نے کپل دیو کے باددیش کو اس کا دوسرا آئی سی سی ورلڈ کپ دلا کر تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کرا لیا۔ وہ ہندوستان کے واحد کپتان بھی بنے جنہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ۔ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور چمپئن ٹرافی دلا کر آئی سی سی کے تینوں ٹورنامنٹ کا خطاب ہندوستان کی جھولی میں ڈالا۔اپنی حکمت عملی۔ پرسکون مزاج اور بے باک انداز کیلئے مشہوردھونی نے سال 2007 میں اپنی کپتانی میں جنوبی افریقہ میں ہندوستان کو پہلی بار ٹوئنٹی 20 ورلڈ چمپئن بنایا جبکہ 2011 میں اپنی کپتانی میں سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جتایا۔ انگلینڈ میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی دلا کر دھونی نے تینوں معزز خطاب ملک کو جتانے کی حصولیابی بھی اپنے نام کی۔ ہندوستانی کپتان نے ٹسٹ اور ون ڈے میں ٹیم انڈیا کوریکنگمیں سب سے اوپر پر پہنچایا۔ دھونی نے سری لنکا کے خلاف دسمبر 2005 میں ٹسٹ کرکٹ میں قدم رکھا اور 59 ٹسٹ میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کی۔
اپنے کیریئر میں 89 ٹسٹ کھیل چکے دھونی نے اس فارمیٹ میں 4841 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ 250 ون ڈے میں انہوں نے 8192 رنز اپنے نام کیے۔ کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ ٹوئنٹی 20 میں 50 بین الاقوامی میچوں میں ان کے نام 849 رنز درج ہے۔ دھونی کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو صاف ہو جاتا ہے کہ صلاحیت ہی نہیں ایک بلے باز اور وکٹ کیپر کے طور پر بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔
وکٹ کیپر کے طور پر ان کے نام 500 کیچ بھی درج ہیں۔کھیل کی دنیا میں ہندوستانی کپتان جتنے کامیاب ہیں کمائی کی دنیامیں بھی دھونی نے اچھے اچھوں کو شکست دی ہے۔ فوبورس کی فہرست میں دھونی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے سب سے اوپر کھلاڑیوں میں شامل ہے اور ان کی سالانہ کمائی کھیل اور پراشتہار سے تقریبا تین کروڑ ڈالر ہے۔ وہ ملک کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔