ہیملٹن ۔ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اب ون ڈے کرکٹ میں 8000 رن پورے کرنے کیلئے صرف ایک رن کی ضرورت ہے ۔دھونی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے میں ناٹ آئوٹ 79 رن بنائے اور ہندوستان جب ویلنگٹن میں 31 جنوری کو آخری میچ کھیلے گا تب پہلا رن بناتے ہی وہ یہ کامیابی حاصل کر لیں گے ۔ہندوستانی کپتان نے اب تک 242 میچوں میں 53.32 کی اوسط سے 7999 رنز بنائے ہیں ۔ ہندوستان کی طرف سے اب سچن تندولکر ، سورو گنگولی ، راہل دراوڑ ، محمد اظہر الدین ، یوراج سنگھ اور وریندر سہواگ نے 8000 سے زیادہ رن بنائے ہیں ۔اس درمیان نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن نے مسلسل چوتھے میچ میں نصف سنچری جمائی۔ وہ کسی دو طرفہ سیریز میں یہ کارنامہ کرنے والے تیسرے کیوی بلے باز ہیں ان سے پہلے اینڈریو جونز پاکستان کے خلاف 1988-89 اور ناتھن ایسٹل ( دو بار ، زمبابوے کے خلاف 1997-98 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 1999 ۔2000 ) نے یہ کامیابی حاصل کی تھی ۔جونز نے مسلسل چھ اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ رن بنائے۔ولیمسن نے موجودہ سیریز میں نیپئر میں 71 ، ہیملٹن میں 77 ، آکلینڈ میں 65 اور ہیملٹن میں 60 رن بنائے۔