ممبئی: ملکھا سنگھ‘ باکسر میری کوم کے بعد اب کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بھی فلم بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔’’ بھاگ ملکھا بھاگ ‘‘ اور ’’پان سنگھ ٹومر‘‘ کے بعد اب بالی ووڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر فلم ’’ایم ایس دھونی‘ دی ان ٹولڈ اسٹوری ‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ دھونی کی اس بائیو پک کی کہانی مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی کی بتائی ہوئی اسٹوری پر مبنی ہے۔اس فلم کو نیرج پانڈے ڈائریکٹ کر رہے ہیں جب کہ فلم میں مرکزی کردار سوشانت سنگھ راجپوت ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دھونی کی اہلیہ ساکشی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سب افواہیں ختم ہوگئیں اور اب آپ فلم دیک
ھیں گے۔