ویلنگٹن ۔مہندر سنگھ دھونی بھلے ہی مسلسل شکست کے باوجود مثبت باتوں کو لینے کی دہائی دے رہے ہوں ، لیکن بیرون ملک میں ان کا خراب ٹسٹ ریکارڈ ثابت کرتا ہے کہ ان کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم گھر کی شیر بن کر رہ گئی ہے ۔ ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے دورے پر ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ۔ٹسٹ سیریز 0-1 س
ے اور پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز 0-4 سے ہاری ۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ میں ون ڈے 0-2 سے اورٹسٹ سیریز 0-1 سے گنوائی ۔ ہندوستان نے کسی بھی مقابلہ میچ میں جیت گزشتہ سال نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کانپور ون ڈے میں درج کی تھی ۔غیر ملکی سرزمین پرہندوستان نے آخری فتح 2011 میںکنگسٹن میں درج کی تھی جب پہلے ٹسٹ میں اس نے میزبان کو شکست دی تھی ۔اس کے بعد سے ہندوستان، ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں 14ٹسٹ ہار چکا ہے ۔ دھونی ٹسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے سب سے ناکام کپتان ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے 23 میں سے 11 میچ ہارے ۔ نیوزی لینڈ سے ٹسٹ سیریز ہارنے کے بعد جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا تو دھونی نے کہا ، ‘ میں نتائج کے بارے میں سوچنے کی بجائے عمل پر بات کرنا پسند کرتا ہوں ۔ اگر ان سریز کے مقابلے گزشتہ کچھ سیریزسے کرے تو ہم نے کافی بہتر کیا ہے ۔اب انڈین کی تبدیلی کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ سچن تندولکر ، راہل دراوڑ اور وی وی ایس لکشمن اب ٹیم میں نہیں ہے جبکہ ہربھجن سنگھ ، وریندر سہواگ ، گوتم گمبھیر اور یوراج سنگھ باہر ہیں ۔ ظہیر اپنے ٹسٹ کیریئر کے آخری دور میں ہیں ۔ اس لئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے دورے پر کھیلنے والی ٹیم مستقبل کی ٹیم ہے اور اسے دو سال پہلے کی ٹیم سے خود کو الگ تھلگ کرکے دیکھنا ہوگا ۔ اگر گزشتہ چارٹسٹ کو دیکھیں تو دھونی کی بات میں دم نظر آتا ہے ۔انہوں نے کہا تھا ، ‘ مجموعی طور پر ہمارا مظاہرہ اچھا رہا ہے ۔ جنوبی افریقہ سے لے کر نیوزی لینڈ تک دونوںٹسٹ میں وکٹ فلیٹ تھے لیکن ہماری گیند بازی اچھی رہی ۔ ‘ انہوں نے کہا ، ‘ مجموعی طور پر کارکردگی بہتر ہوی ہے ۔ ہم نے اچھی گیند بازی کی اور اب بلے بازی کو بہتر کرنا ہوگا ۔ ہندوستانی بلے بازوں کی بات کریں تو شکھر دھون جنوبی افریقہ میں اچھے نہیںثابت ہوے لیکن یہاں فارم حاصل کر لیا ۔ مرلی وجے اور چتیشور پجارا ناکام رہے ۔ وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے نے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ روہت شرما نے بھی ایک اچھی اننگ کھیلی ۔وہیں دوسری جانب ۔ 32 ماہ گزر چکے ہیں ، لیکن دھونی بریگیڈ اب تک غیر ملکی میدانوں پر ایک بھی ٹسٹ میچ نہیںجیت پائی۔ کبھی ورلڈ کی نمبر1ٹسٹ ٹیم رہی انڈیا درجہ بندی میں تو دوسرے نمبر پر ہے ، لیکن غیر ملکی میدانوں پر اس کا انجام اس کی ہنسی اڑوا رہا ہے۔ دماغ پر اگر زور ڈالیں تو یاد آئے گا کہ انڈیا نے گھر سے باہر آخری میچ 2011 میں جیتا تھا۔
، وہ بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف۔ 20 جون 2011 کوکنگسٹن میں ہوئے ٹسٹ میچ میں انڈیا نے میزبان کو 63 رن سے شکست دی تھی۔ 53 میں سے 26 میچ جیت کر ملک کے نمبر 1 کپتان بنے مہندر سنگھ دھونی غیر ملکی میدانوں پر ہارنے کے معاملے میں بھی ٹاپ پر آگے گئے۔ خراب کارکردگی کے باوجود ان کے پاس کبھی بھی بہانوں کی کمی نہیں ہوئی۔ نئی شکست کے ساتھ انہوں نے جھٹ سے نیا بہانہ لگا دیا۔ کبھی کسی کے زخمی کرنے کو شکست کی وجہ بتایا تو کبھی گیند بازوں کو غیر ذمہ دار قرار دے دیا۔